’حکومت دنیا کا مہنگا ترین فرنس آئل خرید رہی ہے‘

’حکومت دنیا کا مہنگا ترین فرنس آئل خرید رہی ہے‘
کراچی ( پبلک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 20 روپے کی بجلی ڈیزل سے بنائی تبھی نیپرا نے قیمتیں بڑھائی بجلی کی ،ایک مثال لے آؤ کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے کسی نے سستے سودے کئے ،ایل این جی گیس کی ملک بھر قلت ہے ،صنعتی حلقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے ،پی ٹی آئی حکومت گیس کی قلت پر اپنی نااہلی کا ریکارڈ بنا رہی ہے، نومبر،دسمبر میں بجلی ڈیزل اور فرنس آئل سے کیوں بنائی؟۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک بیان میں کہا کہ میں پی ٹی آئی وزراء کو مکالمے کا چیلنج کرتا ہوں ،عمر ایوب کے سسرال والے پاور پلانٹ کی بجلی مہنگی ہے ،حماد اظہر کے والد وزیراعظم نہیں بن سکے ،عمران خان بھی مشرف کہ بہت تعریف کیا کرتے تھے ،عمران خان کو مشرف نے وزیر اعظم نہیں بنایا تو انہیں مشرف برا لگنے لگا ،موجودہ حکومت دنیا کا مہنگا ترین فرنس آئل خرید رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی گیس کی قلت نہیں ہوئی ،جون کے مہینے میں گیس کی قلت ہے،اندازہ کر لیں کہ دسمبر میں کیا صورتحال ہو گی ،ہمارے کئے ہوئے معاہدے کے تحت 4 ڈالر کی گیس نہیں خریدی اور آج یہ 7 ڈالر کہ گیس خرید رہے ہیں،کلفٹن،ڈیفنس جیسے علاقوں میں بھی گیس کا بحران ہے۔

Watch Live Public News