کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ اوقاف نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو مراسلہ جاری کردیا۔ کل سے تمام مزارات، درگائیں عوام کے لیے کھول دی جائیں، ایس او پیز پر عمل درامد کے لیے مکمل اقدامات کیے جائیں۔ محکمہ اوقاف کے مطابق ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے جبکہ لائیو اسپیکر کے ذریعے ایس او پیز پر رمل درآمد کے مسلسل اعلانات کیے جائیں۔ زائرین کو حاضری کے لیے صرف دس دس منٹ دئیے جائیں گے۔ مزار یا درگاہ کے اندر اجتماع یا رش لگانے پر ممانعت ہوگی۔درگاہوں کے اندر لنگر باٹنے پر پابندی ہوگی۔ پچاس سال سے زائد عمر اور بچوں کے مزار آنے پر پابندی ہوگی۔