ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس ، سری لنکا کرکٹ کے ہیڈ کوچ مستعفی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس ، سری لنکا کرکٹ کے ہیڈ کوچ مستعفی
کیپشن: Chris Silverwood

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ 

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز میں کرس سلورووڈ کے استعفی کی خبر جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کرس سلورووڈ نے بتایا کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں  اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کنسلٹنٹ کوچ مہیلا جے وردھنے نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔