جیولین تھروور ارشد ندیم نے سوئمنگ شروع کردی 

جیولین تھروور ارشد ندیم نے سوئمنگ شروع کردی 

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: اولمپئین جیولین تھروور ارشد ندیم نے سوئمنگ شروع کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  جیولین تھرور ارشد ندیم کا ری ہیب جاری ہے، وہ روزانہ دو گھنٹے  اسپورٹس بورڈ پنجاب کے انٹرنیشنل پول میں سوئمنگ کرتے ہیں ۔  

واضح رہے کہ سوئمنگ ارشد ندیم کے ری ہیب کا حصہ ہے۔ 

اس کے علاوہ سوئمنگ کے ساتھ ارشد ندیم مختلف پول ایکسرسائزز بھی کرتے ہیں۔  

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ارشد ندیم ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔انجری کی وجہ سے ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

اس موقع پر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سوئمنگ  میرے ری ہیب میں شامل ہے۔ میں روزانہ ورزش بھی کرتا ہوں ، پول ایکسر سائزز کی وجہ سے فائدہ ہو رہا ہے ۔ اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ارشد ندیم کا مزید بتانا تھا کہ ٹانگ میں تکلیف نہیں ، تھرو بھی شروع کر رہا ہوں ، پیرس اولمپکس ہی میرا ہدف ہے ، انشاء اللہ میڈل جیتوں گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔