پاکستانی کیڈٹ نے بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستانی کیڈٹ نے بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کردیا
کیپشن: Cadet Afaq Mashwani
سورس: web desk

(محمدساجد)خیبرپختونخوا (کے پی) کے علاقہ اپر دیر  سے تعلق رکھنے والے سے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 147ویں پی ایم اے لانگ کورس کے گریجویٹ کیڈٹ آفاق مشوانی کو آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں میجر جنرل فنلے ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے دوران ان کی غیر معمولی کارکردگی کو تسلیم کرتا ہے، یہ پہلی بار کسی پاکستانی کیڈٹ نے ادارے میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

  آفاق مشوانی  نے اپنی کامیابی کا سہرا سخت محنت، لگن اور پی ایم اے میں پائی جانے والی سخت تربیت حاصل کرنے کو قرار دیا،ان کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کی انفرادی لگن اور مہارت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی طرف سے دی جانے والی تربیت اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیارات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Watch Live Public News