سرکار ی ملازمین کیلئے اہم خبر،  پنشن سکیم میں مجوزہ  ترامیم سامنے آگئیں 

سرکار ی ملازمین کیلئے اہم خبر،  پنشن سکیم میں مجوزہ  ترامیم سامنے آگئیں 

(ویب ڈیسک ) سرکار ی ملازمین کیلئے     پنشن سکیم میں مجوزہ  ترامیم سامنے آگئیں ہیں۔

مجوزہ تجویز کے مطابق  سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ سے 2سال پہلے تنخواہ کے 70 فیصد کے برابر گراس پنشن ملے گی ، ملازمین25 سال نوکری کے بعد رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہوسکیں گے۔

مجوزہ ترمیم  کے مطابق  رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے والوں کو 60 سال کی عمر تک سالانہ پنشن سے کٹوتی ہوگی، پنشنرکو پنشن میں سالانہ اضافہ ریٹائرمنٹ کےوقت ملنےوالی پنشن کی بنیادپرہی ملے گا، پنشن میں سالانہ اضافہ علیحدہ رقم کےطوپرشمارہوگا۔

 مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ  پے اینڈ پنشن کمیشن ہر3 سال بعدبیس لائن پنشن کاجائزہ لے گا،پنشنرکی وفات کے 10سال بعدتک اس کی فیملی کوپنشن مل سکے گی۔حادثاتی طورریٹائرہونےوالے کو60 سال کی عمرتک پنشن ملے گی، سرکاری ملازم کی موت کی صورت میں اس کی فیملی کوپچیس سال تک پنشن ملے گی۔ پنشنرز کے بچوں کے جسمانی یاذہنی طورپر معذورہونے کی صورت میں عمربھرپنشن حاصل کریں گے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق  ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنےوالےکو پنشن ملے گی یا تنخواہ،  سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعددوبارہ نوکری کرنے پرصرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی،میاں اوربیوی دونوں سرکاری ملازم ہوں توریٹائرمنٹ کےبعددونوں کوپنشن ملے گی۔ پنشن میں سالانہ اضافہ دوسال کی اوسط مہنگائی کے اسی فیصدکےبرابرہوگا،مہنگائی میں اضافہ محض سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارپرکیاجائے گا۔

Watch Live Public News