سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ، نوٹیفکیشن جاری 

سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ، نوٹیفکیشن جاری 

(ویب ڈیسک )   بیروزگار نواجونوں کی سنی گئی۔حکومت خیبرپختونخوا  نے   سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوبہ بھر میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی ہدایت کر دی اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب  خیبر پختونخوا کابینہ کا نواں اجلاس شروع ہے۔جس کی صدارت وزیر اعلی سردار علی امین خان گنڈاپور کررہے ہیں۔  صوبائی کابینہ اراکین،  چیف سیکرٹری،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہیں۔ 

کابینہ اجلاس کے لئے 16 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News