ویب ڈیسک: (نتاشارحمان) سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر آگئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نئی پنشن اسکیم نافذ کردی گئی ہے۔ جس کا نفاذ فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے درج ذیل پانچ ایکٹ کی منظوری دے دی ہے جو کہ فوری طورپرنافذاالعمل ہوں گے۔
* پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی ) ایکٹ 2024
* پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) ایکٹ 2024
* پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (ترمیمی) ایکٹ 2024
* پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشنل کموڈٹیز ایکٹ 2024
* پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024
* پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے نفاذ کے بعد نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین ایک متعین کردہ کنٹری بیوشن پنشن سکیم کے تحت پنشن کے حقدار ہوں گے۔
* پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی ) ایکٹ 2024 کے تحت ہر ضلع میں منظم کرائم یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کیپٹل سٹی ڈسڑکٹ میں کرائم یونٹ کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جبکہ سٹی ڈسڑکٹ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کریں گے۔
* منظم کرائم یونٹ کے دائرہ اختیار میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور چوری کے دوران قتل، موٹر وہیکل کی چوری، منشیات کی اسمگلنگ، بین الصوبائی اور بین الاضلاع پراپرٹی سے متعلق اور ہائی پروفائل جرائم میں ملوث گینگز سے متعلق کیسز ہوں گے۔