عمر ایوب سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

عمر ایوب سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
کیپشن: Umar Ayub resigned
سورس: web desk

(ناصر بٹ/ پبلک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی، عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط تحریر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے عمران خان کے نام خط  میں لکھا ’ بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں، میں نے استعفیٰ 22 جون کو بانی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیجا تھا، شبلی فراز صاحب نے بانی کو آج جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔

خط میں تحریر کیا کہ ’ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرپارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی،پی ٹی آئی فیملی ممبران، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،  تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے بانی اور پارٹی کے لئے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔

عمر ایوب نے خط میں اس بات کو بھی ذکر کیا کہ ’اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر اس عہدے پر پوری طرح سے توجہ نہیں دے سکتا، دونوں عہدوں کو مکمل توجہ کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News