ویب ڈیسک: ویوو نے ZEISS کے اشتراک سے نیا فون ایکس 60 پرو پاکستان میں متعارف کروا دیا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ موبائل فوٹو گرافی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گا۔
اس موقع پر ویوو پاکستان کے سی ای او ایرک کونگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پروفیشنل فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کی جدید ترین خصوصیات سے آراستہ ایکس سیریز کے سب سے پہلے سمارٹ فونز کو متعارف کرانا ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل فوٹو گرافی کو جدت سے ہم کنار کرنے کے لئے آپٹکس کی دنیا میں لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISS کے ساتھ اشتراک کیا گیا اور اس معروف ادارے کے ساتھ مل کر اب ایکس 60 سیریز کی مصنوعات کا امیجنگ سسٹم تیار کیا جا رہا ہے۔ بہترین نتائج کا حامل ایکس 60 پرو باسی سیریز کا شاہکار سمارٹ فون ہے۔ اسٹوریج کے لیے 128 سے 256 جی بی یو ایس ایف 3.1 اسٹوریج کا زیادہ بہتر ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔