مہمند ڈیم کی 9مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام جاری

مہمند ڈیم کی 9مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام جاری

پبلک نیوز: چیئر مین واپڈا نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا ہے۔ اپنے اس خصوصی اور انتہائی اہم دورہ میں انھوں نے تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

چیئرمین واپڈا کو بریفنگ دی گئی ہے کہ مہمند ڈیم کی بیک وقت9مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ چیئر مین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ مہمند ڈیم ملکی ترقی کے لئے اہم منصوبہ ہے، بر وقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

چیئرمین واپڈا نے مزید کہا کہ مہمند ڈیم 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرے گا،ایک لاکھ 76ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ مہمند ڈیم سے 800میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، نیشنل گرڈ کو ہر سال دوارب 86کروڑ یونٹ بجلی ملے گی۔

لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) جنرل مزمل حسین کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ ایریاکے لوگوں کی ترقی مہمند ڈیم منصوبے کا لازمی حصہ ہے۔ پراجیکٹ ایریا میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر چار ارب53کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔