لاہور (پبلک نیوز) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں پی پی ایس سی سکینڈل سے قبل آسامیوں پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کے حوالے سے اہم حکم نامہ سامنے آ گیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو پی پی ایس سی سکینڈل سے قبل آسامیوں پر بھرتی مکمل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن میں اسسٹنٹ گریڈ سولہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل گریڈ سترہ، اکاؤنٹ آفیسر گریڈ سترہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل گریڈ سترہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ اٹھارہ میں سے کوئی پرچہ لیک نہیں ہوا۔
مراسلہ کے مطابق ان آسامیوں پر بھرتی ہونے والے کامیاب امیدواران کو اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری کردیئے جائیں۔ اینٹی کرپشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ سترہ اور انسپکٹر گریڈ سولہ کا پرچہ لیک تھا جسے پی پی ایس سی کینسل کر چکا ہے۔
خیال رہے کہ لیک شُدہ بارہ پرچوں کے حوالے سےپی پی ایس سی 28 جنوری کو پریس ریلیز جاری کرچکا ہے۔