اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے آج اسلام آباد میں تمام عوامی اجتماعات اور ریلیوں لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے ایک دن کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماع یا احتجاجی ریلی کی ریکارڈڈ یا لائیو کوریج نہیں کی جاسکتی ہے ، کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے ۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 2018 کے احکامات کی روشنی میں کوریج پر پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہے ۔