گرین پاکستان انیشیٹیوکےتحت صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی

کیپشن: گرین پاکستان انیشیٹیوکےتحت صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی

پبلک نیوز: گرین پاکستان انیشیٹیو،جو کہ لمز (LIMS) کے زیر قیادت ہے، صحرائے چولستان میں زراعت کو بحال کرنے پر مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انیشیٹیو کھیتی باڑی اور مویشیوں کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروۓ کار لاتا ہے۔  اس انیشیٹیو کے ذریعے کسانوں کو پانی اور بجلی جیسے اہم وسائل فراہم کئے جاتے ہیں، تا کہ دور دراز علاقوں تک سال بھر رسائی کو یقینی بنا کر چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ 

لمز (LIMS) نے چین سے درآمد کی گئی سمارٹ ایگریکلچر مشینری متعارف کرائی ہے، جو کارپوریٹ فارمنگ انیشیٹیو کے تحت جدید کاشتکاری تکنیکوں کی طرف ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے۔  لمز (LIMS) کی ابتدائی توجہ کا مرکز پنجاب کا علاقہ، چولستان ہے جو بتدریج بڑھ کر پورے ملک میں بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ کے فروغ کا باعث بنے گا۔

گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد عالمی زرعی بیسٹ پریکٹس پر عمل پیرا ہونا، پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پائیدار خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے وسائل کا موثر استعمال کرنا ہے۔

Watch Live Public News