ملک بھر میں کرونا سے مزید 75 اموات

ملک بھر میں کرونا سے مزید 75 اموات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں کرونا سے مزید 75 اموات، 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ تین چار فیصد رہی، ایک روز میں 3 ہزار 901 افراد صحتیاب ہوئے، فعال مریضوں کی تعداد 59 ہزار 18 رہ گئی، 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک، ملک بھر میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کےلیے رجسٹریشن آج سے شروع۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 75 مریض جاں بحق ہوگئے ٗ ملک میں 2ہزار726افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5ہزار 9018 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ31ہزار 740مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 9لاکھ 11ہزار 302مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ کورونا سے تاحال20ہزار 540اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 62706ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News