سٹا ک ایکسچینج میں آج پھر تاریخی ریکارڈ قائم

سٹا ک ایکسچینج میں آج پھر تاریخی ریکارڈ قائم
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی دن ٗ ایک دن میں کاروبار کے ایک بار پھر تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ٗ آج اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں 2 ارب شئیرز کا کاروبار ہواتفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچننج میں گزشتہ روز ٹریڈںگ والیوم میں 1.24 بلین شئیرز کا سنگ میل عبور کیا تھا ٗ مارکیٹ میں کم لاگت والے شئیرز اج بھی سب سے زیادہ فروخت ہوئے ٗ لیکن آج بھی تاریخی صورتحال رہی ٗ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا یہ سب سے بڑا حجم ہے ۔اس سے پہلے گزشتہ روز سب سے زیادہ ایک ارب 56 کروڑ سے زاید حصص کا کاروبار ہوا جبکہ آج اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں 2 ارب شئیرز کا کاروبار ہوا ٗ اڑتیس ارب روپے سے زاید مالیت کے شئیرز کی خرید و فروخت ہوئے ٗ گزشتہ روز 1 ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے ۔گزشتہ روزکاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 28 ارب 33 کروڑ سے زائد رہی ٗ مارکیٹ میں کم لاگت والے شئیرز اج بھی سب سے زیادہ فروخت ہوئے ٗ مارکیٹ میں ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر میں 90 کروڑؑ سے زائد شئیر کا کاروبار ہوا۔

Watch Live Public News