ایمازون نے نیٹ فلیکس کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

ایمازون نے نیٹ فلیکس کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک: ایمازون اور نیٹ فلیکس کے درمیان شروع ہونے والی دوڑ میں ایمازون نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایمازون کو دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔ اپنی برتری کو ہر میدان میں منوانے کے لیے ایمازون نے ہالی وڈ کے قدیم ترین سٹوڈیو کو خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ایم جی ایم سٹوڈیو کے پاس گزشتہ 35 سال کا خزانہ موجود ہے جس میں 4 ہزار فلمیں اور 7 ہزار شو موجود ہیں۔ یہ خزانہ ایمازون ساڑھے آٹھ ارب ڈالر میں خرید رہا ہے۔ اس خزانہ میں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ جیسی شہرہ آفاق تخلیقات بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمازون نے یہ اعلان یا فیصلہ نیٹ فلیکس اور ڈرنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا ہے۔ خریدی جانے والی فلمیں اور شو ایمازون اپنی ویڈیو سٹریمنگ سروس 'پرائم' پر ناظرین کے لیے پیش کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔