اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا:وزیر قانون

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا:وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کرانا اور اس کا طریقہ کار وضع کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے لیکن پی ٹی آئی نے بہت عجلت میں اس بل کو منظور کیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے 23 بلوں کے درمیان بل رکھ کرآدھے گھنٹے میں منظورکیا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، ہم اوور سیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی بھی دینا چاہتے ہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے وقت درکار ہے اور الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ فوری انتخابات ای ووٹنگ یا ای وی ایم سے ممکن نہیں جب کہ ہم نے ای وی ایم کے لیے بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی پالیسی کے مطابق طریقہ کاراستعمال کرے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مشین پر الیکشن چاہتے ہیں تو درجہ بدرجہ کریں، الیکشن کمیشن جب جس انتخابات میں چاہے ای وی ایم استعمال کرسکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔