سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے بری خبر،آئندہ بجٹ میں بڑا ٹیکس لگنے کا امکان

سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے بری خبر،آئندہ بجٹ میں بڑا ٹیکس لگنے کا امکان

(ویب ڈیسک ) آئندہ وفاقی بجٹ 2024-25 میں سگریٹ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات مرتب ہو رہی ہیں۔ وزارت صحت  کی جانب سے سگریٹ پر ٹیکسز کی سفارشات  کی گئی ہے۔سگریٹ پر ایف ای ڈی میں 26.6 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ مہنگے کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں، وزارت صحت سفارشات کو رواں ہفتے حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   سگرٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News