لاہور: (ویب ڈیسک) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو پاکستان اور ہندوستان کی کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے اور پاکستانی کرکٹرز بھی موجود ہیں جنہوں نے انڈین لڑکیوں سے شادی کی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پاکستانی ٹیم کے بلے باز شعیب ملک نے 2010ء میں بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی۔ اس وقت دونوں کی شادی کو لے کر میڈیا میں کافی تنازعہ ہوا تھا لیکن انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور شادی کر لی۔ دونوں برسوں بعد بھی اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ حسن علی اور سمیہ آرزو پاکستان کے فاسٹ بائولر حسن علی نے 2019ء میں ہندوستان کی سمیعہ آرزو سے شادی کی تھی۔ سمیہ کا خاندان ہریانہ کے نواحی ضلع کے گاؤں چاندنی میں رہتا ہے لیکن سمیعہ کئی سالوں سے دبئی میں فلائٹ انجینئر کے طور پر کام کر رہی تھی۔ سمیعہ اور حسن علی کی شادی بھی دبئی میں ہوئی۔ سمیعہ آرزو کے والد لیاقت علی بی ڈی پی او کے عہدے سے ریٹائرڈ ہیں۔ لیاقت کے دادا اور پاکستان کے سابق پارلیمنٹیرین اور پاکستان ریلوے بورڈ کے چیئرمین سردار طفیل حقیقی بھائی تھے۔ ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے بعد طفیل پاکستان چلے گئے جبکہ ان کے دادا ہندوستان میں ہی رہے۔ ظہیر عباس اور ریٹا لوتھرا ظہیر عباس نے 1988ء میں ریٹا لوتھرا سے شادی کی۔ شادی کے بعد ریٹا لوتھرا نے مذہب تبدیل کر لیا اور بعد میں ان کا نام ثمینہ عباس ہو گیا۔ دونوں فی الحال کراچی میں رہتے ہیں اور ثمینہ اپنا انٹیریئر ڈیزائننگ کا کاروبار چلاتی ہیں۔ ظہیر عباس کو پاکستان کا بہترین بلے باز سمجھا جاتا ہے۔ محسن خان اور رینا رائے پاکستان کے سابق بلے باز محسن خان اور مشہور بالی ووڈ اداکارہ رینا رائے کی شادی 1983ء میں ہوئی۔ دونوں نے مذہب اور معاشرے کی پرواہ کیے بغیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما لیکن ان دونوں میں 1990ء میں طلاق ہو گئی۔