حکومت کا مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

حکومت کا مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) حکومت نے مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں جانے دیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پشاور جی ٹی روڈ کو بھی بند کیا جائے گا۔ رینجرز تعینات کر دی گئی، مظاہرین کو جی ٹی روڈ پر ہی روکا جائے گا۔ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا۔ کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فیصلہ ہوا کہ ہر صورت ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔