فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل، ، شوکاز نوٹس جاری

فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل، ، شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ دو روز کے اندر فیصل واوڈا کو اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی تھی۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔