الیکشن کمیشن کا آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد کو فوری تبدیل کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک اور خط لکھا ہے۔مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں اعلی افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق رپورٹ مانگ لی،جو افسران ابھی تک تبدیل نہیں ہوئے ان کی فہرست فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو بلاتاخیر کو تبدیل کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔