وزیراعظم نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا پھر یہ پروٹوکول کیوں؟

وزیراعظم نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا پھر یہ پروٹوکول کیوں؟
کراچی ( پبلک نیوز) صوبائی وزیرجنگلات سندھ نواب تیمور تالپور نے وزیر اعظم عمران خان کے بھاری پروٹوکول اور ٹریفک جام پر سوال اٹھا دیئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے انھوں نے ایک ویڈیو جاری کی اور ساتھ لکھا کہ وزیراعظم کے ہیوی پروٹول کی گاڑیاں گنتے گنتے گنتی کم پڑ جائیں گی۔ پروٹوکول میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حالت غیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تو سائیکل پردفتر جانا تھا پھریہ پروٹوکول کیوں۔ پوری کراچی کی پولیس کو گورنر ہاؤس پر لگایا گیا ہے۔ شہریوں کی چوری ہو، ڈکیتی ہو، ان کو کوئی پروا نہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خان صاحب کا شکریہ جن کی وجہ سے ہمیں آج دفتر جانے میں بھی پریشانی ہوئی۔ ہماراوزن بڑھ گیا ہے، اس کو کم کرنے کے لیے خان صاحب کراچی آتے ہیں اور ہمیں واک کرواتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔