سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ، سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ، بیرسٹر مرتضیٰ مہیسر پی ٹی آئی میں شامل، رہنماؤں نے گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میرا بھائی ہے اور اچھا انسان ہے۔ حمزہ اور میری سوچ مختلف ہو سکتی ہے۔ پارٹی میں ہم دوانسان ہیں اور پارٹی میں کئی نظریات ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا پھر یہ پروٹوکول کیوں؟َ کراچی دورہ کے دوران صوبائی وزیرجنگلات سندھ نواب تیمور تالپور نے وزیر اعظم عمران خان کے بھاری پروٹوکول اور ٹریفک جام پر سوالات اٹھا دیئے۔ برطانوی عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کر دیا۔ زمیندار نے غریب کاشتکار کو مبینہ اغواء اور برہنہ کر کے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 15 پر پولیس کو اطلاع ملی تو تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ملزمان فرار ہو گئے۔ کاشتکار کو مبینہ اغواء کر کے تشدد کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا۔