ٹک ٹاک نے عالمی سطح پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

ٹک ٹاک نے عالمی سطح پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
ویب ڈیسک: تمام تر پابندیوں کے باوجود معروف مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ایپ نے ایک ماہ کے اندر صارفین کی تعداد میں اضافہ کر لیا ہے۔ ماہانہ بنیاد پر ایک ارب سے زائد صارفین ہیں جو ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہیں۔ ان اعدادوشمار کو ٹک ٹاک کمیونٹی میں عالمی سنگ میل کہا جا رہا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے ٹک ٹاک نے ایک خصوصی بیان جاری کیا ہے کہ ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو نہ صرف تحریک دینا ہے بلکہ تفریح فراہم کرنا بھی ہے۔ ٹک ٹاک اس سنگ میل کو عبور کرنے پر جشن منا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر پاکستان میں کئی بار پابندی عائد کی گئی جس کو بعد ازاں ختم کیا گیا۔ ٹک ٹاک نے یقین دہانی کراتے ہوئے لاکھوں بلکہ کروڑوں ویڈیو کو ڈیلیٹ بھی کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔