لاہور ( پبلک نیوز ) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو استعمال کر کے گھنائونی سازشیں ہو رہی ہے ٗ بشیر میمن کی گواہی کل سامنے آئی ہے ٗ میں نے کبھی تاریخ میں ایسا نہیں سنا ٗ عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھے ٗ یہ چھوٹا الزام نہیں ہے ٗ پولیٹیکل انجینئرنگ کے ذریعے اداروں کے سربراہوں کو ڈرایا ٗ دھمکایا جاتا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی نا ئب صدر مریم نواز شریف نے بشیر میمن کے انکشافات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مذہب دنیا میں کبھی کسی نے ایسا سنا ؟ وزیر اعظم آفس میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج کیخلاف سازش کی گئی ٗ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی گواہی آن ریکارڈ ہے ٗ اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے۔ اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا ٗ ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں آپس کے تعلقات میں کوئی مسائل نہیں ہیں ٗ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کے باوجود بھی چلتی رہتی ہیں ٗ یہاں پر پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مقدمہ چل رہا ہے ٗ اس لئے وہ پیپلز پارٹی ہو یا کوئی اور جماعت اس پر مسلم لیگ(ن) کمپرومائز نہیں کرسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہےٗ یہ ان کو اس نالائق ٗ نااہل اور مسلط شدہ حکومت سے آزادی دلانے کی جنگ ہے ٗ جو ان کو اتنے بڑے بڑے بجلی گیس کے بل آرہے ہیں ٗ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے ٗ عوام مہنگائی اور لاقانونیت میں پس رہے ہیں ٗ عوام کے ساتھ اتنا بڑھ دھوکہ کم از کم مسلم لیگ (ن) نہیں کر سکتی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کے سوال پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل ایسا نہیں لگ رہا کہ یہ بجٹ کے بعد بھی رہ سکتے ہیں ٗ میں نے قاضی فائز عیسیٰ اور شوکت عزیز صدیقی کا مقدمہ اس وقت لڑا جب میڈیا کو بات کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی ٗ ہم نے اپنی جان مشکل میں ڈال کر اپنی بات پر قائم ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ جب تک میڈیا چور کو چور نہیں کہتا ٗ بے گناہ کو بے گناہ نہیں کہتا ٗ چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے پاکستان میں اکائونٹیبلٹی ایک خواب رہے گا ٗ عمران خان اب سیاسی شہید نہیں بن سکتے ٗ تین سال بہت ہوتے ہیں کہ ایک انسان یہ ثابت کرے کہ وہ اہل ہے ٗ جتنی جلدی اس ووٹ چور حکومت سے جان چھوٹ جائے اتنا اچھا ہے۔