میرا خواب تھا کہ پاکستان میں کھیلوں، عثمان خواجہ

میرا خواب تھا کہ پاکستان میں کھیلوں، عثمان خواجہ

لاہور(پبلک نیوز) ۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پی ایس ایل میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ پاکستان میں کھیلوں، میں انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش میں کھیل چکا ہوں پر پاکستان میں کبھی نہیں کھیلا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پیدا ہوا تھا، خوشی ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم کا ہی حصہ بن گیا ہوں، آسٹریلیا ڈومیسٹک سیزن کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا تھا، خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوئی ہے، میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل میں زیادہ پیسہ ہوتا تو اور بھی انٹرنیشنل پلئیرز اس لیگ میں کھیلتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسہ بادشاہ بن چکا ہے، اور ہر ایک کا ایک پرائس ٹیگ ہے، لوگ ایسے جگہ پر بھی سفر کر جاتے ہیں جہاں لال جھنڈا لگا ہوا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔