عثمان قادر  کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عثمان قادر  کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان قادر نے اپنے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا پیغام جاری کیا ۔ عثمان قادر نے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور فینز کا شکریہ ادا کیا۔

عثمان قادر نے کہا کہ  پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بڑا اعزاز تھا،  کوچز اور دوستوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہر قدم پر رہنمائی کی،  مداحوں کی محبت اور حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی۔

عثمان قادر نے والد کے ورثے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ   کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے والد کی میراث کو اپنائے رکھوں گا، پاکستان کرکٹ کی روح میرے ساتھ ہمیشہ رہے گی، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ کی محبت برقرار رہے گی۔

Watch Live Public News