کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے پر وزیر صحت سزا کے منتظر

کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے پر وزیر صحت سزا کے منتظر
پشاور ( پبلک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے اور افطار پارٹی میں شرکت پر عوام کی طرف سے شدید تنقید کے بعد آخر کار ان کا موقف سامنے آگیا ہے۔ تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ’’ مجھے ایک نجی افطار پر مدعو کیا گیا تھا جس میں مجھے بتایا گیا تھا کہ میرے جند دوست موجود ہوں گے۔ میرے پہنچنے سے پہلے نا تو مجھے مہمانوں کی تعداد کا علم تھا اور نا ہی افطار کی جگہ کا۔ میں عوام کے غم و غصے کو سمجھ سکتا ہوں‘‘۔https://twitter.com/Jhagra/status/1387142286119772166ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ایک وزیر کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور بحثیت عمران خان کا سپاہی میں انشاءاللہ ذاتی طور پر ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں‘‘۔ یاد رہے کہ پشاور میں حکومتی پارٹی کے وزیر صحت ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے جب وہ ایک ایسی افطار پارٹی میں جا پہنچے جہاں پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد تھی اور ان سب نے ماسک نہیں پہنچ رکھا تھا ٗ اس اقدام پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔