”ویکسین پاسپورٹ“ کیا ہے؟

”ویکسین پاسپورٹ“ کیا ہے؟

کچھ ممالک ایسی دستاویزات پر کام کرنے والے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوگا کہ آیا کسی شخص کو COVID-19 ویکسی نیشن ملی ہے یا نہیں .

ویکسی نیشن پاسپورٹ کے حامل افراد کو سفر کرنے اور بڑے اجتماعات میں شرکت کرنے کی اجازت مل سکے گی. مشروط سفری اجازتوں کا مقصد کورونا اور اس طرح کے دیگر وائرسوں کی روک تھام ہے. تاکہ مستقبل میں اس طرح کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے وبائی علاقوں سے آمدورفت کے لیے آنے والے افراد کی موثر جانچ پڑتال ہو سکے گی.

اس مجوزہ اجازت نامے کے پاسپورٹ کو کچھ افراد نے غیر اخلاقی قرار دیا ہے. توقع کی جا رہی ہے کہ اس نظام کو جون میں یورپی یونین میں نافذ کیا جائے گا۔ آئی اے ٹی اے ٹریول پاس اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے اور فی الحال اس کا تجربہ امارات، جاپان ایئر لائنز، سوئس ، اور ورجن اٹلانٹک سمیت 27 ایئر لائنز پر کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس تجویز پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے میں آ رہی کہ کئی ممالک میں ویکسین میسر نہیں ہےتو کیا ان ممالک کے افراد دوسرے ملکوں‌میں سفر نہیں کر سکیں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔