سرکاری افسران کے گیس میٹرز بھی چوری ہونے لگے

سرکاری افسران کے گیس میٹرز بھی چوری ہونے لگے

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سرکاری افسران کے گھروں کے گیس میٹرز بھی چوری ہونے لگے۔ ماہ رمضان میں رات گئے گیس میٹر چوری.

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر طارق محمود کے گھرکا گیس میٹربھی چورہ ہو گیا۔ ماہ رمضان میں رات گئے گیس میٹر چوری کرلیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ نئے میٹر کے لئے پولیس رپورٹ اور ایس این جی پی ایل کے لئے چکر لگوائے جارہے ہیں۔ ڈی جی ای پی اے فرزانہ الطاف کے گھر کا گیس میٹر دو بار چوری ہوچکا۔ فرزانہ الطاف کے گھر کا گیس میٹر 8 ماہ کے عرصہ میں دو بار چوری ہوا۔ گیس میٹرز چوری کے بیشتر واقعات سیکٹرز جی 6، جی 7، جی 10اور جی 11 میں سامنے آئے ہیں۔

ایس این جی پی ایل کے دفتر میں شہریوں کی لائن لگ گئی۔ گیس میٹرز کی چوری کی رپورٹ کےاندراج پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی عدم تعاون۔ محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں بھی لوگوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں۔ سرکاری آبادیوں کے مکینوں کا اپنے علاقوں میں سیکورٹی نہ ہونے کا گلہ۔ متاثرین کو نئے گیس میٹرز کی الاٹمنٹ پر 6 ہزار روپے فیس جمع کرانا پڑ رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔