اوپو نے سام سنگ اور آئی فون کے مقابلہ میں اے 95 لانچ کر دیا

اوپو نے سام سنگ اور آئی فون کے مقابلہ میں اے 95 لانچ کر دیا

ویب ڈیسک: فور جی کے بعد اب ہر کسی پر فائیو جی کا جنون سوار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موبائل والی کمنیاں فائیو جی فونز بنانے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ اس دوڑ میں برابر کے شراکت دار اوپو نے بھی اپنے نئے فون کے ساتھ انٹری مار دی ہے۔

اوپو کی جانب سے 5 جی سمارٹ فون اے 95 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس میں پروسیسر پہلے سے موجود اوپو رینو 5 زی کے برابر ہے جبکہ سکرین میں رینو 5 زی کے برابر ہی رکھا گیا ہے تاہم پچھلی جانب موجود کیمروں میں اس کے برابر نہیں۔ اوپو نے اس سمارٹ میں کیمرہ بڑھانے کے بجائے ایک کم کر دیا ہے۔

نئے فائیو جی اوپو سمارٹ فون میں ریم آٹھ جی بی ہے جبکہ روم 128 اور 256 کی آپشن کے ساتھ دی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس میں آپ دو ٹی بی کا ایس ڈی کارڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر بیٹری کی بات کریں تو 4310 ایم اے ایچ کی کیپسٹی لیے ہوئے ہے اور 30 واٹ کا فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی ساتھ ہے۔ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کو کلر او ایس 11.1 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

مزید برآں وائی فائی 802، بلیو ٹوتھ 5.1، بیک پر تین کیمرے، مین کیمرہ 48 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے جو ایک نمایاں خصوصیات رکھنے والا سیلفی کیمرہ ہے۔

اوپو اے 95 پاکستان میں 128 جی بی روم کے ساتھ 47 ہزار سے زائد پڑے گا جبکہ 256 جی بی سٹوریج رکھنے والا تقریبا 54 ہزار کی قیمت پر مشتمل ہو گا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔