کورونا کی نئی قسم کیخلاف چین میں ویکسین کی آزمائش

کورونا کی نئی قسم کیخلاف چین میں ویکسین کی آزمائش
بیجنگ: چینی میڈیا کے مطابق طبی مصنوعات کے انتظامی ادارے National Medical Products Administration نے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف سائنو فارم کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو طبی آزمائش کی اجازت دے دی ہے ۔ چین نے کرونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف چینی ساختہ ویکسین کی طبی آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔ سائنوفارم کمپنی کا کہنا ہے کہ سائنو فارم کے ساتھ منسلک نیشنل بائیوٹیک گروپ کی تیار کردہ ویکسین پر دسمبر 2021 سے تحقیق کی جارہی تھی اور دوران تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ جانوروں پر کیے گئے حفاظتی اور امیونوجنیسیٹی کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلا ہے کہ تیار کردہ ویکسین اومی کرون سمیت مختلف اقسام کے خلاف ہائی نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز پیدا کر سکتی ہے . کمپنی نےمزید کہا ہے کہ طبی آزمائش کے لیے اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے درمیان ایک بے ترتیب، ڈبل بلائنڈ اور ہم آہنگ تحقیق کا طریقہ اختیار کیا جائے گا جنہیں غیر فعال ویکسین کے محفوظ ہونے اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے کوویڈ-19 ویکسین کی 2 یا 3 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔