رکن پنجاب اسبملی آسیہ امجد کی طبعیت میں بہتری آنا شروع ہو گئی

رکن پنجاب اسبملی آسیہ امجد کی طبعیت میں بہتری آنا شروع ہو گئی
راولپنڈی ۔پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے کے زخمی ہونے کا معاملہ، رکن پنجاب اسبملی آسیہ امجد کی طبعیت میں بہتری آنا شروع ہو گئی. آسیہ امجد کو ایم ایچ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم اب انہیں طبیعت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا ہے، ایم پی اے آسیہ امجد کے ورثاء کی جانب سے قوم سے دعا کی اپیل کی گئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ آسیہ امجد سر میں خون جم جانے کے باعث ایم ایچ اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ آسیہ امجد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آسیہ امجد 18 تاریخ سے اسی عارضہ میں مبتلا ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔