میران شاہ،شمالی وزیرستان میں طلباء کا "پاک فوج کے ساتھ ایک دن"

کیپشن: میران شاہ,شمالی وزیرستان میں طلباء کا "پاک فوج کے ساتھ ایک دن"

پبلک نیوز: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مقامی طلباء نے پاک فوج کے ساتھ مصروف دن گزارا۔ وفد نے دفاع وطن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھرپور خراج عیقدت پیش کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے میران شاہ کیمپ کا دورہ کیا۔

" ایک دن پاک فوج کے ساتھ"  کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلباء کو پاک فوج کی روز مرہ کی روٹین,جدید ساز و سامان اور قیام امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

طلباء کو ہیڈ کوارٹر ٹوچی سکاؤٹس, ایوی ایشن اسٹرپ اور ٹوچی میوزیم کا دورہ  کروایا گیا۔طلباء فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج میں شمولیت کا اظہار کیا۔

طلباء کی تفریح کے لیے ڈاگ شو, گھڑ سواری اور مختلف کھیلوں اور فن گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر طلباء  نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا ۔

Watch Live Public News