ویب ڈیسک: باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ڈسٹرکٹ اسپتال باجوڑ میں ہوئی، بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔
واضح رہے چند روز قبل راولپنڈی میں بھی ایک خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا تھا، نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اور ماں مکمل طورپر تندرست ہیں۔