باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ 

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ مارے جانے والے خارجیوں میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سید محمد عرف قریشی استاد بھی جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کےدوران ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہو۔ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسزپرحملوں اوربےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔ علاقےمیں ممکنہ خارجیوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔

Watch Live Public News