پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کو شرکت سے روک دیاگیا

پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کو شرکت سے روک دیاگیا
کراچی ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کارکنان کو شرکت سےروک دیا گیا۔ جلسے میں کسی جماعت کی خواتین کارکنان شریک نہیں ہونگی۔ علامہ راشد سومرو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتظامی کمیٹی نےخواتین کو جلسے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کورونا وائرس اور مجموعی ملکی صورت حال کے سبب خواتین کو شرکت سےروکا گیا۔ خواتین کی سیاست میں شرکت کے مخالف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں لاکھوں افرا دشریک ہونگے۔ خواتین کو صرف کل کے جلسے می شرکت سے روکا گیا۔ ممکنہ بدانتظامی سے بچنے کے لئے فیصلہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔