پی ٹی آئی کے ایم این اےبیٹے سمیت اغواء،عمرایوب کی تصدیق

پی ٹی آئی کے ایم این اےبیٹے سمیت اغواء،عمرایوب کی تصدیق
کیپشن: پی ٹی آئی کے ایم این اےبیٹے سمیت اغواء،عمرایوب کی تصدیق

ویب ڈیسک: سرائے عالمگیر سے ایم این اے  چوہدری الیاس کو بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائےعالمگیر میں نامعلوم افراد نے ایم این اے حلقہ این اے 62 چودھری الیاس اور ان کےبیٹے کو اغواء کرلیا، بیٹے فہد الیاس کو چھوڑ دیا گیا جبکہ ایم این اے چودھری الیاس تاحال لاپتہ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سوشل میڈیا ایکس پر اغواء کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری الیاس کو فوری رہا کیا جائے انکے گھر والے انتہائی پریشان ہیں، ایم این اے صرف وہی ووٹ ڈال سکتے ہیں جہاں پارٹی انہیں ہدایت کرے۔

چوہدری الیاس اس سے قبل بھی دو بار لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News