بی این پی مینگل کا لاپتا افراد کی بازیابی تک آئینی ترامیم  کیلئے  ووٹ نہ دینے کا اعلان

بی این پی مینگل کا لاپتا افراد کی بازیابی تک آئینی ترامیم  کیلئے  ووٹ نہ دینے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے ووٹ کیلئے اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق  بی این پی مینگل نے   لاپتا افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سینیٹ میں بی این پی مینگل کے2   ووٹ اہمیت اختیار کر گئے۔

ذرائع کے مطابق  سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا  جس پر  سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  سردار اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Watch Live Public News