سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم، اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی

سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم، اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی
کیپشن: 2nd shift end
سورس: web desk

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی،ضلعی ایجوکیشن افسران کو نائٹ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ان سکولوں میں پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، سوات کے 17 اور چارسدہ کے 14 سکول شامل ہیں ، ان سکولوں کے علاوہ جن اضلاع کے سکولوں میں نائیٹ شفٹ ختم کی گئی ہے ان میں شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالاکنڈ کے 4، بٹگرام کے 3، لوئر دیر کے 3، نوشہرہ کے 2، ایبٹ آباد کے 2 جبکہ مانسہرہ کا ایک سکول شامل ہے،ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی، اس کے ساتھ ہی ضلعی ایجوکیشن افسران کو نائیٹ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکنڈ شفٹ ختم کرنے والے سکولوں میں?صوبائی دارالحکومت شاور کے 43 سکول بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News