شردھا کپور نے ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کافیصلہ کرلیا

شردھا کپور نے ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کافیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2′ کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سُپر اسٹار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شردھا کپور نے اپنی حالیہ فلم ‘استری 2′ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس اور شوبز کی دُنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے، ہر طرف صرف شردھا کپور کی گونج اور چرچے ہیں۔

اس فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں شردھا کپور کو پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی دی ہے تو وہیں اب اداکارہ نے اپنی نجی زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت کے ایک پُرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا دلال اور بیٹی کے ہمراہ ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوں گے لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2′ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 589 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جبکہ تاحال فلم کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی یہ فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔

Watch Live Public News