معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ پر ناخوشگوار واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ پر ناخوشگوار واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر  اُن کی سالگرہ کے موقع پر گیس والا غبارہ پھٹنے پر آگ بھڑک اٹھی، ںاخوشگوار واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رجب بٹ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی نئی نویلی دلہن، اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، سب رجب بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، جب ںاخوشگوار واقعہ پیش آیا تب رجب بٹ ٹک ٹاک پر لائیو تھے ، جیسے ہی کیک کاٹا رجب کے دوست موسیٰ نے آگ والا لیٹر گیس کے غبارے کی طرف کرکے جلایا جس پر زور دار دھماکہ ہوا اور سب خوف زہ ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق اس موقع پر موجود ان کے دوستوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

Watch Live Public News