”کرپشن کا بےتاج بادشاہ لاہور کی سڑکوں پر بھٹکتا نظر آیا“

”کرپشن کا بےتاج بادشاہ لاہور کی سڑکوں پر بھٹکتا نظر آیا“

لاہور(پبلک نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ ہے، جو اپنے سیاہ کرتوتوں کا جواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر بھٹکتا نظر آیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن، بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ دراصل اس این آر او کا سوال کر رہا تھا جو نہ تو اسکے بڑوں کو ملا اور نہ ہی اسے ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں 20 ماہ سے جیل میں قید تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔