سینٹ انتخابات کیلئے پی ڈی ایم کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر

سینٹ انتخابات کیلئے پی ڈی ایم کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینٹ انتخابات سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ٗ شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقاتتفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز مشرف نے شرکت کی۔ملاقات میں فیصل کریم کنڈی ٗ مولانا لطف الرحمن ٗمفتی ابرار سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں پی ڈی ایم کے سینٹ الیکشن کیلئے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کے امکانات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں سینٹ الیکشن کے خوالے سے مشاورت کی لئے آج مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری میں بھی اہم ملاقات ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔