کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدیتفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔ فخر زمان نے 83رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کیلئے گزشتہ 18میچوں میں ان کے 192رنز رہے لیکن آج پی ایس ایل میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بین ڈنک نے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ڈیوڈ ویسا نے 9گیندوں پر 31رنز کی اننگز کھیلی۔محمد حفیظ نے 15رنز بنائے۔کپتان سہیل اختر اور جوئے ڈینلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔محمد عامر ٗ وقاص مقصود اور ڈانیل کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ باؤلرز نے امیدیں تھیں لیکن اچھی بولنگ نہ کر سکے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ اس جیت سے پوری ٹیم کو اعتماد ملا ہے۔اگلے میچز میں بھی جیت کے تسلسل کو قائم رکھیں گے۔