پبلک نیوز: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے 85 دن بعد پنجاب میں سی این جی سٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی۔دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا۔لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو جائے گا۔ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی۔آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔ گیس بندش سے چار سو پچاس ارب کی صنعت متاثر ہوتی ہے۔حل نکالا جائے۔ ایل این جی نہ منگوانے سے گیس سیکٹر تباہ ہو رہاہے۔ گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے۔ غیر یقینی صورتحال ختم کی جائے