پبلک نیوز: وزیراعظم نے 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اس اقدام سے 20 سے 50 فیصد تک بجلی کے بل کم ہوجائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ سے قبل پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔ اگر حکومت ہر مہینے 70 ارب روپے کی سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہو۔