ریلیف نہ ملا تو عوام چھوڑے گی نہیں، مہارانی کو ملک کی غربت کا اندازہ ہی نہیں، یاسمین راشد

ریلیف نہ ملا تو عوام چھوڑے گی نہیں، مہارانی کو ملک کی غربت کا اندازہ ہی نہیں، یاسمین راشد
کیپشن: The people will not leave if they do not get relief, the Empress has no idea of ​​the country's poverty, Yasmin Rashid

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اگر عوام کو ریلیف نہ دیا تو عوام انہیں چھوڑیں گے نہیں۔ دھاندلی کرکے آنے والی مہارانی کو اندازہ ہی نہیں کہ ملک میں غربت کتنی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز  تقاریر کی بجائے غریب کی بھوک بارے سوچیں۔ اس وقت غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں۔ رمضان پیکچ سے کام نہیں چلے گا رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے؟ مجھے پتہ ہے غربت کا کیونکہ میں نے 35 سال  سرکاری ہسپتال میں کام کیا ہے۔ لوگوں کے پاس ایک انجیکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔

صحافی نے سوال کیا کہ اگر ن لیگ عوام کو ریلیف دے تو کیا پی ٹی آئی اس حکومت کو سپورٹ کرے گی؟ جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ انہوں نے آج تک عوام کو کوئی ریلیف دیا ہے جو آج امید لگا رہے ہیں؟ ایک ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں قید ہیں۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔ فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے۔ عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نومئی کا واقعہ بیچنے والے آج نو فروری والے بن چکے ہیں۔ عوام نے 8 فروری کو نومئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کے ظلم، جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کر دیا۔